سرکاری مراسلہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ خط جو حکومت کے احکام و آرا اور رسمی منظوریوں کی اطلاع، متعلقہ اداروں یا افراد کو دینے کے لیے لکھا جائے۔ "یہ مُراسلہ بھی سرکاری مراسلے کی طرح لکھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٥ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرکاری' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مراسلہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء سے "دفتری مراسلت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ خط جو حکومت کے احکام و آرا اور رسمی منظوریوں کی اطلاع، متعلقہ اداروں یا افراد کو دینے کے لیے لکھا جائے۔ "یہ مُراسلہ بھی سرکاری مراسلے کی طرح لکھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٥ )

جنس: مذکر